ریڈیو پاکستان پشاور نے 2 کروڑ بجلی کا بل ادا نہ کیا، نشریات6 روز سے معطل،چغل پورہ ٹرانسمیٹربند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ریڈیو پاکستان پشاور نےپیسکو کو بجلی کا بل ادا نہیں کیا جس کے باعث شہری 6 روز سےریڈیو نشریات سننے سے محروم، بل کی عدم ادائیگی پر پر چغلپورہ میں نصب ٹرانسمیٹربند ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ریڈیو پاکستان پشاور سینٹر کی نشریات گزشتہ 6 روز سے بند ہیں، بل کی عدم ادائیگی پر پر چغلپورہ میں نصب ٹرانسمیٹربند ہوگیا ہے۔ ہائی پاور ٹرانسمیٹر بند ہونے سے شہری ریڈیو نشریات سننے سے محروم ہیں۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان پشاور سینٹر پر 2 کروڑ روپے کے واجبات ہیں، جو ادا نہ کرنے کی وجہ سے بجلی کاٹ دی گئی ہے۔
ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ٹرانسمیٹر کو بجلی بحال کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:فلم’’آپ جیسا کوئی‘‘ کا ٹریلر جاری،اگلے ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز