فلم’’آپ جیسا کوئی‘‘ کا ٹریلر جاری،اگلے ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار آر مادھون اور اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کی فلم ’’آپ جیسا کوئی‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم 11جولائی 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایتکاری وویک سونی نے دی ہے، اس فلم کو کرن جوہر کے دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔
بھارت کے معروف اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق آرماردھون اور فاطمہ ثناء شیخ اپنی اگلی فلم ’’آپ جیسا کوئی‘‘ میں نظر آئیں گے جو 11جولائی2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ نیٹ فلکس نے فلم کا ٹریلر ریلیزکر دیا ہے۔ بدھ کو نیٹ فلکس نے فلم کا26؍ سیکنڈ پر مبنی ٹریلر ریلیز کیا جس میں آر مادھون نے ایک 42 سالہ سنسکرت کے استاد شری رینو ترپاٹھی کا کردار نبھایا ہے۔ ان کی والدہ ان کی ملاقات32؍ سالہ مدھو بوس (فاطمہ ثناء شیخ) سے کرواتی ہیں۔شری رینو اور فاطمہ ثناء شیخ لائف پارٹنرز کا انتظار کر رہے ہیں ۔ تاہم، شری رینو کی دوست اور ان کے اہل خانہ انہیں مدھو کے آزادی کے خیالات کے بارے میں متنبہ کرتے ہیں۔ شری رینو کیلئے مدھو کے لائف اسٹائل کو قبول کرنا مشکل ہوتا ہے۔ شری رینو شادی سے انکارکر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کیلئے نہیں بنے ہیں۔ دوسری جانب مدھو شری رینو سے کہتی ہیں کہ وہ دوسروں سے مختلف نہیں ہیں۔
فلم’’آپ جیساکوئی‘‘ کی ہدایتکاری وویک سونی نے کی ہے جنہوں نے ’’میناکشی سندر ریشور‘‘ کی ہدایتکاری کا فریضہ بھی انجام دیا ہے۔ اس فلم کو کرن جوہر کے دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ آر مادھون نے فلم کے تعلق سے کہا کہ ’’ میں نے ہندی میں دو یا تین رومینٹک فلمیں کی ہیں۔ میں اپنی عمر کے لحاظ سے کہانی کا انتظار کر رہا تھا۔ جب میں نے یہ کہانی سنی تو مجھے لگا کہ مجھے اس سے بہتر موقع نہیں مل سکتا۔ اس کے علاوہ میں کنگ آف رامینس دھرما پروڈکشن کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔‘‘فاطمہ ثناءشیخ نے کہا کہ ’’ میں نے فلم کی اسکرپٹ پڑھی ۔ فلم کا ہر لمحہ خاص تھا۔ مجھے محسوس ہوا کہ میں ہر لمحے کے ساتھ خود کو جوڑ سکتی ہوں۔ علاوہ ازیں دھرما اور آر مادھون کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے میں نے اس فلم کا انتخاب کیا۔کرن جوہر نے اپوروا مہتا اورسمن مشرا کے ساتھ یہ فلم پروڈیوس کی ہے۔ اداکار آر مادھون آخری مرتبہ اکشے کمار کی فلم ’کیسری چیپٹر 2‘‘ میں نظر آئے تھے جبکہ فاطمہ ثنا شیخ فی الحال اپنی اگلی فلم ’’میٹر ان دنوں‘‘ اور وبھو پوری کی فلم ’’گستاخ عشق‘‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فنی کیریئرکے دوران کچھ ذاتی حدود کی سختی سے پابندی کرتی ہیں:عیناآصف