فنی کیریئرکے دوران کچھ ذاتی حدود کی سختی سے پابندی کرتی ہوں:عیناآصف
تنقید سے بچنے کے لیے اپنے ڈرامے نہیں دیکھتی، اداکاری کے باعث تعلیم متاثر نہیں ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ عینا آصف نے کہاہے کہ وہ اپنے فنی سفر کے دوران کچھ ذاتی حدود کی سختی سے پابندی کرتی ہوں۔
عینا آصف نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں عینا آصف نے کہا کہ وہ عموماً ہر عمر کے افراد سے بات کرتی ہوں، اسی وجہ سے اُن میں بچپنا کم اور وہ زیادہ تر سمجھداری کی باتیں کرتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ اداکاری کے باعث اُن کی تعلیم کبھی متاثر نہیں ہوئی، کیونکہ اُن کے دونوں بہن بھائی پڑھائی میں بہت اچھے ہیں اور اُن کی بھرپور مدد کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے ہمیشہ اچھے نمبرز آتے ہیں۔
عینا آصف نے بتایا کہ انہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ اسکیچنگ اور سوئمنگ کا بھی شوق ہے اور وہ فارغ وقت میں ان مشاغل میں مصروف رہتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ لندن میں قائم رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس سے اداکاری کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:"سردار جی 3" بھارت میں ریلیز نہ ہونے سے نقصان ہوگا: دلجیت دوسانجھ
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ڈرامے نہیں دیکھتیں، کیونکہ جب وہ خود کو سکرین پر دیکھتی ہیں تو محسوس کرتی ہیں کہ وہ اپنی اداکاری کو مزید بہتر کرسکتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ وہ تنقید سے بچنے کے لیے اپنے ڈرامے نہیں دیکھتیں،وہ اپنے کام کے دوران کچھ ذاتی حدود کی پابند ہیں، مثلاً وہ ایسا لباس نہیں پہنیں گی جو اُن کے اصولوں کے خلاف ہو یا کسی منظر میں حد سے زیادہ ساتھی اداکار کے قریب ہونا، یہ حدود انہوں نے خود مقرر کی ہیں اور اگر وہ کسی امیر لڑکی کا کردار بھی ادا کر رہی ہوں تو لباس کا انتخاب اپنی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر ہی کرتی ہیں۔