پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز، جڑواں شہروں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی میں صبح سویرے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
مغرب کی سمت سے بادل برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا، جس کے بعد پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ،محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور کے مقام پر 52 ملی میٹر گولڑہ 25 بوکڑہ مقام پر 66 ملی میتر ، پی ایم ڈی 32 شمس آباد پر 55 ملی میٹر , کچہری 41 جبکہ پیر ودھائی 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
کوٹلی، مظفرآباد، سیالکوٹ اور گجرات میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،ہری پور ہری اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی انٹیلیجنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی
اس کے علاوہ ، گجرات اور گوجر خان میں بارش ہوئی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں کا راج ہے، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون سیزن میں معمول سے 25 فیصد زائد بارشیں برسنے کے امکانات ہیں، پنجاب میں بارشوں کی شدت تیز ہوگی، شدید بارشیں ہونے کے باعث اربن فلڈنگ کے خدشات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق 2روز تک درجہ حرارت میں مزیداضافہ متوقع ہے ۔