ہالی وڈ فلم ایف ون بھی 27 جون کو سینماؤں میں ریلیز ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)ہالی وڈ فلم ایف ون بھی سینماؤں میں ریلیز ہوگی،فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹریبیوشن کمپنی نے حاصل کر لیے ،ایکشن سے بھرپور فلم 27 جون کو بشرط سنسر سینماوں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز کیا جائے گا ،فلم اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کی جائے گی۔
یہ فلم بھی کوئی عام فلم نہیں ہے، اس میں ہالی وڈ کے سپر اسٹار بریڈ پٹ مرکزی کردار ادا کیا جبکہ ہدایت کاری کے فرائض جوزف کوسنزکی نے انجام دیے ہیں، جو پہلے 'ٹاپ گن: میورک' اور 'ٹرون: لیگیسی' جیسی فلمیں بنا چکے ہیں،موسیقی کی دنیا کا بڑا نام ہینس زمر نے اس فلم کا میوزک ترتیب دینے کی ذمہ داری نبھائی ہے، جو اسے مزید جذباتی رنگ دے گا،فلم میں بریڈ پٹ نے سونی ہیز کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک سابق فارمولا ون ڈرائیور ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں 'فارمولہ ون' نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری سیریز Drive to Survive نے اس سپورٹس کو نئی نسل کے ناظرین تک پہنچایا، جس کے بعد 'فارمولہ ون' نہ صرف ایک اسپورٹس بلکہ ثقافتی سطح پر بھی ایک بڑی شناخت بن چکا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم’’شکتی مان‘‘کوئی بھی نہیں کررہا،صرف رنویر سنگھ کیساتھ ممکن ہے:مکیش کھنہ