فلم’’شکتی مان‘‘کوئی بھی نہیں کررہا،صرف رنویر سنگھ کیساتھ ممکن ہے:مکیش کھنہ

Jun 25, 2025 | 00:20:AM
فلم’’شکتی مان‘‘کوئی بھی نہیں کررہا،صرف رنویر سنگھ کیساتھ ممکن ہے:مکیش کھنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) بالی ووڈ کے معروف اداکار و میزبان مکیش کھنہ نے کہا کہ ’’شکتی مان‘‘ صرف رنویر سنگھ کے ساتھ ممکن ہے، اس کے بیان کے برعکس فلمساز نےرنویر سنگھ کو بطور ہیرو کاسٹ کرنے کی تصدیق نہیں کی۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’’شکتی مان‘‘ کے سیکوئل کے اعلان کو تین سال مکمل ہوگئے ۔ تاہم، شکتی مان کے کردار کیلئے اس فلم کو کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرناپڑا ہے۔ یہ کہا جارہا تھا کہ شکتی مان کے کردار کیلئے رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا جائے گا لیکن مکیش کھنہ نے یہ کہتے ہوئے کاسٹنگ روک دی ہے کہ ان کے پاس ’’شکتی مان‘‘ کے کردار کیلئے کوئی چہرہ نہیں ہے۔بعد ازیں رنویر سنگھ مکیش کھنہ کو راضی کرنے کیلئے ان کے دفتر گئے لیکن رنویر سنگھ اور شکتی مان ٹس سے مس نہ ہوئے۔ یہ کہا بھی جارہا تھا کہ ’’شکتی مان‘‘ میں رنویر سنگھ کے بجائے اللو ارجن کو کاسٹ کیا جاسکتا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مکیش کھنہ نے ایک مرتبہ اللو ارجن کی تعریف کرتے ہوئے قبول کیا تھا کہ اللو ارجن ’’شکتی مان‘‘ کے کردار کیلئے درست انتخاب ہوسکتے ہیں۔بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق مکیش کھنہ نے اب کہا ہے کہ ’’کوئی بھی ’’شکتی مان‘‘ نہیں کررہا۔ صرف رنویر سنگھ ہی ’’شکتی مان‘‘ کریں گے ورنہ کوئی بھی نہیں۔ جو بھی رنویر سنگھ کو تبدیل کرنے کی بات کر رہا ہے اس کا اپنا ایجنڈا ہے۔‘‘ بعد ازاں فلمساز نے خود یہ تصدیق کی کہ ’’شکتی مان‘‘ صرف رنویر سنگھ کے ساتھ بنے گی۔اب مشہور ملیالم اداکار اور فلمساز باسل جوزف نے یہ تصدیق کی ہے کہ ’’مکیش کھنہ کے سخت اعتراضات کے باوجود رنویر سنگھ اب بھی کاسٹ کا حصہ ہیں اور ہم حیران ہیں کہ تجربہ کار اداکار اس تصدیق پر کیا کہیں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں: جان ابراہم ہدایتکار ابھیشیک شرما کیساتھ  اگلی فلم ’’منکی مین‘‘ کیلئے شراکت داری کرینگے