جان ابراہم ہدایتکار ابھیشیک شرما کیساتھ  اگلی فلم ’’منکی مین‘‘ کیلئے شراکت داری کرینگے

Jun 24, 2025 | 23:25:PM
 جان ابراہم ہدایتکار ابھیشیک شرما کیساتھ  اگلی فلم ’’منکی مین‘‘ کیلئے شراکت داری کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار جان ابراہم ہدایتکار ابھیشیک شرما کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’’منکی مین‘‘ کیلئے شراکت داری کریں گےجس کی شوٹنگ2026 کے اوائل میں ہوگی۔یہ بڑے بجٹ کی سپر ہیرو فلم ہوگی.
بھارت کے ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق فلم ’’پرمنو‘‘ کے بعد جان ابراہم ہدایتکار ابھیشیک شرما کے ساتھ بڑے بجٹ پر مبنی سپر ہیرو فلم ’’منکی مین‘‘ کیلئے شراکت داری کریں گے۔ یہ تفریحی فلم ایسی ہوگی جسے بھارتی سنیما شائقین نے کبھی دیکھا نہیں ہوگا۔پروڈکشن سے قریبی ذرائع نے فلم کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جان ابراہم اور ہدایتکار ابھیشیک شرما ’’منکی مین‘‘ کیلئے شراکت داری کریں گے جسے پورڈیوسر مہاویر جین پروڈیوس کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ کی شروعات2026 کے اوائل میں ہوگی۔یہ ٹوئسٹ سے بھرپور ایک سپرہیرو فلم ہوگی۔ فلم کی تفصیلات اب بھی مخفی رکھی گئی ہیں۔ جان ابراہم اور دیگر کاسٹ فلم کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ ’’منکی مین‘‘ کو مہاویر جین پروڈیوس کر رہے ہیں ۔ یہ فلم ’’ناگ زیلا‘‘ کو بھی پروڈیوس کررہے ہیں جو کامیڈی سے بھرپور ہوگی۔ ’’ناگ زیلا‘‘ میں کارتک آرین کلیدی کردار نبھائیں گے اور اس کی ہدایتکاری فلمساز مرگ دیپ سنگھ لامبا انجام دیں گے۔ ابراہم فی الحال روہت شیٹھی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو ممبئی کے سابق پولیس کمشنر راکیش ماریا کی بائیوپک ہے۔جان ابراہم نے 2003 میں تھرلر فلم ’’جسم‘‘ سے اپنے اداکاری کا کیریئر شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے بیرسٹر سیف کی ملاقات،بجٹ سے متعلق قانونی و آئینی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا