عمران خان سے بیرسٹر سیف کی ملاقات،بجٹ سے متعلق قانونی و آئینی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) بانی پی ٹی ائی سے آج ترجمان حکومت خیبرپختونخوابیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں سیاسی امورسمیت خیبرپختونخوا بجٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، عمران خان کو بجٹ سے متعلق قانونی و آئینی پیچیدگیوں سے آگاہ کیاگیا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ آئینی مدت میں بجٹ پاس نہ کیا جاتا تو سنگین قانونی و آئینی مسائل پیدا ہو سکتے تھے، پیچیدگیوں کے باعث نہ تو تنخواہیں دی جا سکتی تھیں اور نہ ہی حکومتی اخراجات پورے کیے جا سکتے تھے، بجٹ کی عدم منظوری سے صوبے میں بحران کی صورتحال جنم لے سکتی تھی،عمران خان کو بجٹ کی منظوری نہ دینے کی اپوزیشن کی ممکنہ چالوں سے بھی آگاہ کیا، گورنر ہاؤس میں اپوزیشن کی سازشی بیٹھک سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا گیا،اپوزیشن نے بجٹ کی منظوری نہ نہ دینے کی صورت میں پورا لائحہ بنایا تھا، خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ پر تفصیلی مشاورت کی اور آئینی ماہرین کی رائے حاصل کی، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی بجٹ کی منظوری پر بھرپور مشاورت ہوئی، مشاورت کے بعد کے پی حکومت نے بجٹ کو مشروط طور پر منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور مزمل اسلم کی عمران خان سے ملاقات کے بعد بجٹ میں ردوبدل ممکن ہے، عمران خان نے بجٹ کی منظوری پر رضامندی کا اظہار کیا، علی امین اور مزمل اسلم کی عمران خان سے ملاقات میں وہ بجٹ سے متعلق ہدایات جاری کریں گے۔عمران خان کی ہدایات کے مطابق بجٹ میں ردوبدل کیا جائے گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور مزمل اسلم کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی ،مجھے آج عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی،میں نے وہ تمام نکات عمران خان کے سامنے رکھے جو وزیراعلیٰ اور مزمل اسلم اٹھانا چاہتے تھے، وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق عمران خان کو بجٹ پر مکمل بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ،مسعود پیزیشکیان نے اصولی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا