توڑ پھوڑ کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خوشخبری سنادی

Jun 25, 2022 | 19:34:PM
محمود خان، وزیراعلیٰ، عدالتی ریلیف، لانگ مارچ، توڑ پھوڑ
کیپشن: محمود خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ضمانت منظور کرلی۔

مقدمے کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور آئین بھی اس کی اجازت دیتا ہے، محمود خان کے خلاف مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا جس کی دفعات قابل ضمانت ہیں۔ 

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی7 جولائی تک ضمانت منظورکی، عدالت نے محمود خان کو  پانچ، پانچ ہزار  روپے کے مچلکے جمع کرانےکا حکم دے دیا۔خیال رہےکہ محمود خان کے خلاف تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں تین مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا پھر بےقابو، مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ