فلم شمشیرا کے ٹریلر کی تقریب:رنبیر کپور بال بال بچ گئے

Jun 25, 2022 | 12:23:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فلم شمشیرا کے ٹریلر کی تقریب:رنبیر کپور بال بال بچ گئے
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔رنبیر کپور کو جمعے کے روز  اپنی نئی فلم ’شمشیرا‘ کے ٹریلر لاؤنچ کی تقریب میں شرکت کے لیے آتے ہوئے راستے میں حادثے کا سامنا کرنا پڑا تاہم اداکار بالکل محفوظ رہے لیکن گاڑی کو نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور اپنی آنے والی فلم شمشیرا کے ٹریلر لاؤنچ ایونٹ میں دیر سے پہنچے تاہم بعد ازاں انہوں نے اس بارے میں کھل کر بتایا کہ اصل میں ان کی آمد میں تاخیر کی وجہ کیا تھی۔رنبیر نے بتایا کہ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آتے ہوئے راستے میں ایک چھوٹا سا حادثہ پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر نے بتایا کہ فلم کے ٹریلرلاؤنچ کی تقریب ایک نجی مال میں منعقد ہورہی تھی، میں اور میرا ڈرائیور کسی اور مال کی پارکنگ میں پہنچ گئے  لیکن وہاں کوئی نہیں تھا تو ہمیں محسوس ہوا کہ ہم غلط آگئے ہیں۔

رنبیر کے مطابق اس لیے جلدی کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی سڑک کی طرف لے گیا اور اس دوران دوسری گاڑی نے ہمیں ٹکر ماردی،خوش قسمتی سے ہم محفوظ رہے لیکن ہماری گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

دوسری جانب حادثے کی خبر سن کر رنبیر کپور کے مداح پریشان ہوئے اور  بعدا زاں ان سے خیریت دریافت کی۔