لاہور سائنس کالج میں طلبہ تنظیم کاحملہ،2 طلبا تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل

Jun 25, 2021 | 21:36:PM
لاہور سائنس کالج میں طلبہ تنظیم کاحملہ،2 طلبا تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں ہنگامہ آرائی، ہاسٹل میں طلبا پر تشدد،2 کی حالت تشویش ناک۔
 تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں ہنگامہ آرائی کی گئی، طلبا تنظیم کے کارکنوں نے کالج ہاسٹل میں طلبا پر تشدد کیا ،ہنگامہ آرائی میں3 طلبا زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سائنس کالج وحدت روڈکے شعبہ کیمسٹری کا طالبعلم محمد دلاور کی حالت تشویشناک جبکہ طلبا تنظیم کے تشدد سے ایک طالب علم کا مثانہ پھٹ گیا ہے۔


طلبا تنظیم کے کارکنوں نے سائنس کالج کے طالبعلم دلاورکو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہاسٹل کی چھت سے نیچے گرا دیا، سائنس کالج کے ہاسٹل میں طلبا تنظیم کے کارکن اسلحہ لے کر پھرتے رہے ،انتظامیہ کی جانب سے سائنس کالج میں ہونیوالے پرچوں کو منسوخ کر کے کالج 2روز کیلئے بند کر دیا گیا اورسائنس کالج وحدت روڈ کے ہاسٹل کوبھی خالی کرا لیا گیا۔ زخمی طلبا کا کہنا ہے کہ پرنسپل ڈاکٹر تحسین رزاق کی بد انتظامی کے باعث اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے بیگ چھینتے ہوئے خاتون کو زمین پر گرا دیا، ویڈیو وائرل