راجستھان میں  سکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے ہلاک,متعدد زخمی

Jul 25, 2025 | 11:44:AM
راجستھان میں  سکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے ہلاک,متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بھارتی ریاست راجستھان میں  سکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست راجستھان کے شہر جھالاور میں پیش آیا جہاں ایک سرکاری  سکول کی عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 بچے ہلاک  ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت  سکول میں 40 کے قریب بچے موجود تھے جن میں سے 17 بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم بعض زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارشیں،  60 سے زائد مکانات منہدم،متعدد علاقے  آفت زدہ قرار

 بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے کلاسز میں موجود تھے، حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور متعدد بچوں کے  اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔