محرم الحرام، تمام محکموں کے ڈیوٹی روسٹرز جاری

Jul 25, 2023 | 13:24:PM
محرم الحرام کی مناسبت سے تمام محکموں کے ڈیوٹی روسٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ صفائی انتظامات مکمل کرنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی مہم جاری ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محرم الحرام کی مناسبت سے تمام محکموں کے ڈیوٹی روسٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ صفائی انتظامات مکمل کرنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی مہم جاری ہے۔

صفائی مہم یکم سے 7 محرم تک جاری رہے گی۔ شہر کی تمام امام بارگاہوں کی مینوئل سویپنگ اور واشنگ کا عمل تکمیل کے مراحل میں ہے۔ 

شہر کی 45 بڑی، دیگر امام بارگاہوں راوی ٹاؤن میں 16، شالیمارٹاؤن11، گلبرگ ٹو12، واہگہ ٹاؤن میں 10امام بارگاہوں کی واشنگ کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  راناثنااللہ دہشتگردی کے مقدمے سے بری 

روسٹر کے مطابق امام بارگاہ و مجالس کے دوران سنٹری ورکرز ڈیوٹیاں سرانجام دینگے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے عملے کو ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ہے۔ ہر مجلس و جلوسوں کیلئے 2 موبائل ایمبولینس بھی موقع پر موجود رہیں گی۔

کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکو عملہ بمہ وقت موجود رہے گا۔