پی ڈی ایم رہنماؤں نے عمران خان سے متعلق کیا مدد طلب کی ؟ حریم شاہ نے بڑا انکشاف کر دیا 

Jul 25, 2023 | 10:28:AM
پی ڈی ایم رہنماؤں نے عمران خان سے متعلق کیا مدد طلب کی ؟ حریم شاہ نے بڑا انکشاف کر دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاستدانوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے حوالے سے مشہور پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان اور پی ڈی ایم رہنماؤں کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے حریم شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد کے کچھ رہنماوں نے ان سے رابطہ کیا ہے اور ان سے مالی و دیگر فوائد کے عوض آئندہ عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم عمران خان  کیخلاف ڈرٹی مہم چلانے کی پیشکش کی ہے ۔

ٹاک ٹاکر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ لیکن میں نے انہیں جواب دیا کہ ’’ایبسولوٹلی ناٹ ‘‘۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کواس وقت شہر ملی جب پی ٹی آئی دور حکومت میں حریم شاہ نے ملک کے حساس ادارے وزیر خارجہ آفس میں جا کر جوتے کی نوک سے کانفرنس روم کا دروازہ کھولا تھا اور پھر وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ کر بھی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں، جس کے بعد حریم شاہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں، البتہ یہ سوال ابھی بھی جواب طلب ہے کہ حریم شاہ کو کس نے حساس ادارے میں جانے کی اجازت دی اور پھر وہاں وہ اپنے کیمرے کے ساتھ مکروہ عمل کرتی رہی جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ۔