گورنرپنجاب،وزیراعلی اورڈپٹی اسپیکرکےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Jul 25, 2022 | 10:55:AM
فائل فوٹو
کیپشن: تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیر اعلی حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلی کا الیکشن عدالتی حکم کی روشنی میں نہیں کرایا گیا۔ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر توہین عدالت کی ہے۔

یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر نے حمزہ شہباز سے حلف لیا اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جب کہ حمزہ شہباز نے بھی عدالتی حکم کی روشنی میں الیکشن نہیں لڑا۔


درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔