دودھ و دہی کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے تجاوز کرگئی

Jan 25, 2026 | 12:53:PM
دودھ و دہی کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے تجاوز کرگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) لاہور میں دودھ و دہی کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے تجاوز کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے کے مطابق دودھ کی قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں اسے 210 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

 اسی طرح دہی کی قیمت بھی سرکاری طور پر 210 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:مرغی کے گوشت  کوبھی پر لگ گئے

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامہ صرف کاغذوں تک محدود رہ گیا ہے اور دکاندار اپنی مرضی سے قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔

دودھ اور دہی جیسی روزمرہ ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب اور متوسط طبقے کو شدید متاثر کیا ہے، جنہوں نے حکام سے فوری طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔