لاہورگلبرگ آتشزگی، ہوٹل مالک سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہورکے علاقے گلبرگ کے نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ کا مقدمہ ہوٹل کے مالک سمیت چھ افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
مقدمہ سول ڈیفنس کےچیف انسٹرکٹرکی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نےبیسمنٹ میں غیرقانونی بوائلر نصب کرکے گیس سپلائی کی تھی،بوائلر پھٹنے اور گیس لیکج سےہوٹل میں آگ لگی،بوائلر آپریٹر ناتجربہ تھا،ہوٹل تاحال سیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:51 شہروں میں ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ پراجیکٹس پر کام شروع
ریسکیو حکام کےمطابق ہوٹل کی بلڈنگ میں لگنےوالی آگ کی بنیادی وجہ بوائلرگیس لیکج ہے،3افراددم گھٹنے سےجاں بحق،6 سے زائدزخمی ہوئےتھے،275افرادکوریسکیوکیاگیاتھا۔