51 شہروں میں ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ پراجیکٹس پر کام شروع
وزیراعلیٰ نے پنجاب کو مزید حسین بنانے کا پراجیکٹ جون 2026تک مکمل کرنے کا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( راؤ دلشاد)پنجاب کے 51 شہروں میں ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ پراجیکٹس پر کام شروع کردیاگیااوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو مزید حسین بنانے کا پراجیکٹ جون 2026تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
بدلتا نظام نکھرتا پنجاب صوبائی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پلان ہے جس کے تحت پنجاب کے ہر شہر میں سیوریج مہیا ہوگا،سڑکیں بہترین ہوں گی، تحفظ یقینی ہوگااورصحت کی تمام بنیادی سہولتیں لازم ہونگیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہر میں سیوریج سمیت دیگر بنیادی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا،پنجاب ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے صوبائی و ضلعی کنٹرول روم قائم ہوگا۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پراجیکٹس کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کی براہ راست نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ہر منصوبے کی پل پل کی مانیٹرنگ ہوگی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےخود بھی میدان میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی براہِ راست نگرانی سنبھال لی۔
یہ بھی پڑھیں:لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ،فضائی آلودگی پر قابو پا لیا گیا: مریم اورنگزیب
گوجرانوالہ میں ہر گلی، ہر محلے تک ترقی پہنچانے کے لئے 42 ارب 62 کروڑ کا تاریخی پنجاب ڈویلپمنٹ پلان تیارکرلیاگیاجس کے تحت گوجرانوالہ شہر میں صحت مند اور محفوظ زندگی کے لئے 131 کلومیٹر سیوریج اور 2 کلومیٹر ڈرینج لائن بچھائی جائے گی،گوجرانوالہ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 16 مشینری یونٹ بھی مہیا کیے جائیں گے۔