لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ،فضائی آلودگی پر قابو پا لیا گیا: مریم اورنگزیب 

Jan 25, 2026 | 10:41:AM
لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ،فضائی آلودگی پر قابو پا لیا گیا: مریم اورنگزیب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی پر قابو پا لیا گیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 168 ریکارڈ ہوا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملٹی سیکٹورل انفورسمنٹ کے ذریعے آلودگی کے اسباب پر سخت کنٹرول جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں؟ ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام بھٹے سفید اور صاف دھواں خارج کر رہے ہیں، ماحولیاتی معیار میں بہتری آئی ہے۔