میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے گھروں کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ متاثرین کےگھروں کا دورہ کیا اور لواحقین سے ملاقات میں تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
مرتضیٰ وہاب نےاس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت تمام وسائل شہریوں پر صرف کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے شہریوں کےدکھ پرسیاست کی جاتی ہے، گل پلازہ سانحے کے ذمہ داران کوکٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ درج،کون کون سی دفعات شامل ہیں؟
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات مشہور گل پلازہ میں آگ لگ گئی تھی، جس نے پوری عمارت کو تباہ کردیا، اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات ہسپتال لائی جاچکی ہیں، 22 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوچکا ہے، 6 لاشیں قابلِ شناخت تھیں جبکہ 15 لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ممکن ہوئی۔