سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ درج،کون کون سی دفعات شامل ہیں؟
وزیراعلیٰ سندھ نے مقدمہ درج کرانے کاحکم دیاتھا،ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اُسامہ ملک )سانحہ گل پلازہ کامقدمہ 8روز کے بعدنامعلوم افراد کیخلاف نبی بخش تھانے میں درج ہوگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے گزشتہ روز مقدمہ درج کرانے کاحکم دیاتھا۔
مقدمہ غفلت ولاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،تحقیقات کے بعد ذمے داروں کے نام شامل کیے جائیں گے۔
مقدمہ کے متن کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں شدید غفلت اور لاپرواہی برتی گئی، مقدمہ بذریعہ سرکار درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں شدیدبرفانی طوفان ،تعلیمی ادارے بند،ایمرجنسی نافذ
مقدمے کے متن کے مطابق کئی دروازے بند ہونے کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات پیش آئیں اور صورتحال مزید خراب ہو گئی،گل پلازہ میں حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے،واقعے کے دوران لائٹس بند کر دی گئیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔