اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ

Jan 25, 2026 | 09:11:AM
اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جس سے سائلین کی چیخیں نکلنے لگی ہیں۔

 کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی مالیت100روپے سے بڑھا کر 300روپے کردی گئی۔

 طلاق اسٹامپ پیپرکی قیمت100روپے سے بڑھا کر 1000روپے کی گئی ہے۔

 بچوں کے نئے سکولز میں داخلوں اور جاب کیلئے ڈومیسائل  اسٹامپ پیپر فیس بھی100روپے سے بڑھا کر 500روپے کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب ٹرشری ہسپتالوں میں PLA فنڈز کے استعمال پر نئی سخت پالیسی نافذ

بجلی، سوئی گیس اورپانی کے نئے کنکشن  اسٹامپ فیس بھی 100روپے کی بجائے اب1000 روپے ہوگی۔

 پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اسٹامپ پیپر کی فیس1200روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے کردی گئی ہے۔

 پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپرکی فیس100روپے سے بڑھا کر 500روپے کردی گئی ہے۔