بلاول بھٹو کا 10 نکاتی ایجنڈا اس ملک کی تقدیر بدل دے گا: آصف زرداری

Jan 25, 2024 | 23:28:PM
بلاول بھٹو کا 10 نکاتی ایجنڈا اس ملک کی تقدیر بدل دے گا: آصف زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق صدر مملکت وپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا 10 نکاتی ایجنڈا اس ملک کی تقدیر بدل دے گا۔

سابق صدر مملکت وپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے وفد نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کر کے این اے 127 کی انتخابی مہم کے حوالے سے بات چیت کی، آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حق حکمرانی قائم کرنے میں لاہور کی عوام کا تاریخی کردار رہا ہے، اقلیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہمیشہ جمہوریت اور وفاق پرستوں کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 117 ؛ ایک اور امیدوارانتخابات سے دستبردار

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا 10 نکاتی ایجنڈا اس ملک کی تقدیر بدل دے گا،  8 فروری پاکستان میں عوام اور تیر کی جیت ہو گی، مسیحی برادری کے تحفظ اور حقوق کے لیے وفاق میں مزید مؤثر قانون سازی کریں گے، پاکستان کی مسیحی برادری کے حقوق کی جنگ پیپلز پارٹی ہی لڑتے دکھائی دے گی، پاکستان کی مسیحی عوام اور پیپلز پارٹی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔