ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی ، برفباری کا بھی امکان

Jan 25, 2024 | 20:38:PM
ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی ، برفباری کا بھی امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ملک بھر  میں اس وقت شدید سردی کا موسم چل رہا ہے ، کہیں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں تو کہیں برف کی چادر پچھی پڑی ہے ، ایسے میں محکمہ موسمیات نے اب بارش کی بھی پیشگوئی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں  کا کہنا ہے کہ آج رات  ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم شدید  سرد  اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کشمیر،  گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں  چند مقامات پر ہلکی  بارش کی توقع ہے،پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے، اسلام آباد، پنجاب  ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں  میں   شدید دھند سموگ چھائے رہے گی، شدید دھند کے باعث ان  مذکورہ علاقوں  میں  موسم شدید سرد رہے گا۔ 
   محکمہ موسمیات کا جمعہ کے روز کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہنا  ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی  ابر آلود رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں شدید  دھند چھائے رہے گی،    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں  موسم شدید سرد  رہے گا، چترال ، دیر ، سوات ، کوہستان ، مالاکنڈ، کرم ، خیبر، مہمند اور وزیرستان  میں چند مقامات پر  ہلکی بارش کی توقع ہے، پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں  شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور  خشک رہے گا، مری، گلیات  اور گر دو نواح میں مطلع  ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، پہاڑوں پر ہلکی برف باری  ہو سکتی ہے، بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک،  جہلم ، منگلا میں شدید دھند سموگ  چھائے رہے گی،  فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ،ملتان ، خان پور میں شدید دھند سموگ  چھائے رہے گی،  رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ، لیہ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند سموگ  چھائے رہے گی،    صوبے کے بیشتر  اضلاع میں  دن کے  درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔ 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد  رہے گا، بلوچستان کے شمالی اضلاع   میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،  صوبے کے بیشتر  اضلاع میں  دن کے  درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے،   کشمیر   اور   گلگت بلتستان  میں  موسم شدید   سرد  اورمطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ بھارت میں مسلمان لڑکے سے محبت پر بھائی نے بہن کی زندگی چھین لی