پاک بحریہ کی جانب سے مشق سی سپارک 2024ء کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

Jan 25, 2024 | 17:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2024ء کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کراچی میں ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں موجود حاضرین کو مشق کے اغراض و مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

سی سپارک کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لینا ہے، مشق میں پاک بحریہ کے تمام کامبیٹ ایسٹس کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے، سپیشل فورسز اور پاک میرینز بھی شامل ہوں گی، مشق سی سپارک 2024ء میں پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ پاک آرمی اور پاکستان ایئر فورس کے اہلکار اور اثاثے جوائنٹ آپریشنز میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں الیکشن سے قبل ہی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

مشق خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کو مزید تقویت فراہم کرے گی، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزارتوں بشمول دفاع، خارجہ، قانون اور نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے افسران کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔