ججوں کیخلاف پراپیگنڈہ،جے آئی ٹی نےسوشل میڈیا اکاؤنٹس کافرانزک آڈٹ شروع کردیا

نئے نام سے سے بنائے گئے یوٹیوب ، فیس بک ،ایکس اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے پرانے اکاؤنٹس کی کھوج بھی لگالی گئی

Jan 25, 2024 | 15:43:PM
ججوں کیخلاف پراپیگنڈہ،جے آئی ٹی نےسوشل میڈیا اکاؤنٹس کافرانزک آڈٹ شروع کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)ججز کے خلاف سوشل میڈیا پراپیگنڈہ ،جے آئی ٹی نے 500 سے زائد اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ شروع کر دیا۔ نئے نام سے سے بنائے گئے یوٹیوب ، فیس بک ،ایکس اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے پرانے اکاؤنٹس کی کھوج بھی لگالی گئی۔فرانزک آڈٹ میں اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی شامل ، ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا بھی ریکور کرلیاگیا۔

ججز کے خلاف سوشل میڈیا پراپیگنڈہ کرنے کا معاملہ میں جے آئی ٹی حرکت میں آگئی ۔جے آئی ٹی نے 500 سے زائد اکاوئنٹس کا فرانزک آڈٹ شروع کر دیا ،ڈیلیٹ شدہ اکاؤنٹس اور کانٹینٹ کی ریکوری پر پراپیگنڈہ کرنے والے اکاؤئنٹس کی فہرست میں اضافہ ہو گیا،جے آئی ٹی فرانزک آڈٹ کے بعد پراپیگنڈہ کا تعین کرے گی اور گرفتاریاں کرے گی ،فرانزک آڈٹ میں اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں:موجودہ الیکشن بے مقصد ،انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا:سابق وزیراعظم

جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ کو پراپیگنڈہ کرنے والے اکاؤنٹس کے خلاف دو ہفتے میں رپورٹ دینا تھی ،جے آئی ٹی کی تحقیقات میں ججز کے خلاف استعمال ہونے والے اکاؤنٹس عسکری اداروں کے خلاف بھی استعمال ہوئے تھے۔