پاکستان میں کرپشن16درجےاوربڑھ گئی۔۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

Jan 25, 2022 | 11:19:AM
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
کیپشن: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن کے حوالے سے اپنی نئی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: افریقی فوج نے حکومت کا تختۃ الٹ دیا
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی 2021 کی رپورٹ جاری کردی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن کی رینکنگ میں 16درجے اضافہ ہوا ہے، پاکستان کرپشن انڈیکس میں 140ویں نمبر پر آگیا،2020 میں پاکستان کا124واں نمبر تھا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 3 سالہ دور حکومت میں 4درجے تنزلی ہوچکی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان 2020 میں 31اور 2019میں 32اسکور پر تھا، کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 2020میں پاکستان کا نمبر 124واں تھا۔ رپورٹ کے مطابق کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکورکا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتاہے، پاکستان 180ممالک میں سے 140ویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر چلا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کے وار تیز ۔۔۔مزید 17افراد جاں بحق