افریقی فوج نے حکومت کا تختۃ الٹ دیا

Jan 25, 2022 | 11:00:AM
افریقی فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا
کیپشن: افریقی فوج فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے صدر کا تختہ الٹ کر اقتدارپر قبضہ کر کے حکومت اور پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے صدر روچ کابورے کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔ اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جاری کردہ بیان میں فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ٹیسٹ مثبت ۔۔کامران اکمل اورارشد اقبال پی ایس ایل 7 سے آئوٹ

فوج کی جانب سے ٹی وی پر کیے جانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ تحویل میں لیے گئے تمام افراد محفوظ ہیں لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ صدر روچ کا بورے جن کی حکومت کا تختہ الٹا گیا ہے وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب جانیوالے مسافر سے 6کلو ہیروئن برآمد

برکینا فاسو میں فوج نے ٹی وی پر یہ اعلان بھی کیا ہے کہ مناسب وقت پر ملکی آئین کی طرف واپس آئیں گے لیکن اس میں بھی وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے کہ واپسی کب ہو گی؟