سعودی عرب  جانیوالے مسافر سے 6کلو ہیروئن برآمد

Jan 25, 2022 | 10:27:AM
اسلام آباد ائیرپورٹ سعودیہ جانیوالے مسافر سے ہیروئن برآمد
کیپشن: مسافر سے ہیروئن برآمد فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر  کارروائی کے دوران بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو 330گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، مالاکنڈ کا رہائشی میر سجاد پی آئی اے کی پرواز پی کے 9245 پر دمام جانا چاہتا تھا۔ دوران اسکریننگ مسافر کے بیگ کی تہ میں آئس ہیروئین کی نشاندہی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند۔۔ موٹروے مکمل بند

ملزم نے آئس ہیروئین کو  انتہائی مہارت سے بیگ میں چھپا رکھا تھا، اے ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزموں کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر۔۔ !!طلبا کی زندگیاں خطرے میں۔۔؟ محکمہ ہیلتھ کا بڑا انکشاف