یو اے ای میں تعلیمی اداروں کا تین سالہ کیلنڈر جاری

Feb 25, 2026 | 22:48:PM
یو اے ای میں تعلیمی اداروں کا تین سالہ کیلنڈر جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کےوزارتِ تعلیم نے آئندہ 3 سالوں کیلئےایک مقررہ تعلیمی کیلنڈر کا اعلان کر دیا ہے،یہ کیلنڈر 2026–27، 2027–28 اور 2028–29 تک لاگو رہے گا۔

اس فیصلے کا اطلاق سرکاری سکولوں اور بیشتر نجی سکولوں پر ہوگا جس سے والدین اور طلبہ کو تعلیمی سال اور تعطیلات کی پیشگی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی ،پہلے ہر سال الگ سے تاریخوں کا اعلان کیا جاتا تھا لیکن اب3 سال کا مکمل شیڈول ایک ساتھ جاری کیا گیا ہے۔

نئے کیلنڈر کے مطابق  تین ہفتے  یعنی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی کمی کر دی گئی ہے، بہار کی تعطیلات   2026–27 سے  صرف ایک ہفتے کیلئے(5 اپریل 2027 سے 11 اپریل 2027 تک) چھٹیاں ہوں گی اور کلاسز 12 اپریل سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

اسی طرح  بہار کی چھٹیاں بھی ایک ہفتہ کم کر دی گئی ہیں اور ان کی تاریخ مارچ سے بدل کر اپریل کر دی گئی ہے، گرمیوں کی تعطیلات نئے تعلیمی سال پچھلے سال کے مقابلے میں 6 دن بعد شروع ہوگااور تعلیمی سال ایک دن پہلے ختم ہوگا، اس طرح گرمیوں کی تعطیلات میں معمولی اضافہ ہوگا اور نیا تعلیمی سال اگست کے آخر میں شروع ہوگا۔

وزارت تعلیم کی جانب سے اہم ہدایات بھی جاری کئی گئی ہیں،جس کے مطابق تمام سکولوں کو ہر ٹرم کے آخری ہفتے میں امتحانات اور نصاب مکمل کرنا ہوگا،طلبہ کی حاضری آخری سرکاری تدریسی دن تک لازمی ہوگی، اس کے ساتھ  وہ  سکول جہاں بین الاقوامی امتحانات پہلے سے طے شدہ ہوں، انہیں اس شرط سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ نیا تین سالہ کیلنڈر والدین اور تعلیمی اداروں کو طویل مدتی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرے گا، اگرچہ کچھ تعطیلات میں کمی ضرور کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے