نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل سے 28 فروری تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل سے 28 فروری تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کاکہنا ہے کہ نائب وزیراعظم او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیرمعمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے، او آئی سی کا ہنگامی وزارتی اجلاس 26 فروری کو جدہ میں منعقد ہوگا، اجلاس میں اسرائیلی قابض حکام کے غیرقانونی فیصلوں پر غور کیا جائے گا، اسحاق ڈار مقبوضہ مغربی کنارے کو نام نہاد ریاستی اراضی میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی اقدامات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارتی اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، دورہ سعودی عرب کے دوران اسحاق ڈار مقدس شہروں کا مختصر دورہ بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کا اعلان ہو گیا