مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل ساتویں روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوکر 541262 روپےکاہوگیا،10 گرام سونے کے بھائو 1114 روپے کے اضافے سے 464044 روپے ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ایف 16 لڑاکا طیارہ گر گیا
آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 268 روپے بڑھکر 9554 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13ڈالرمہنگا ہوکر 5185 ڈالر کا ہوگیا۔