پی ٹی آئی کیلئے ڈیل یا ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں:رانا ثناء اللہ

Feb 25, 2026 | 12:37:PM
پی ٹی آئی کیلئے ڈیل یا ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں:رانا ثناء اللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر اور سینٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے ڈیل یا ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں، ایک ہی راستہ پارلیمنٹ اور سیاسی ڈائیلاگ ہے اور کوئی راستہ نہیں۔

وزیراعظم کے مشیر اور سینٹر رانا ثنا اللہ نےنجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاسی سائیڈ پر پی ٹی آئی کے لئے ہماری آفر موجود ہے ، پی ٹی آئی سیاسی جماعت کا رویہ اپنائیں اور پارلیمنٹ میں کردار اداکرے۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پورا زور لگایا ہے کہ 2018کی طرح ان کودوبارہ ایوان تک پہنچایاجائے لیکن پی ٹی آئی کیلئے کسی قسم کی ڈیل یا ڈھیل دستیاب نہیں ہے، اگر یہ اسی راستے پر چلے تو ان کیلئے مشکل ہوجائے گا، یہ لوگ اسی رویے کیساتھ ملکی سیاست میں حصہ نہیں لے سکتے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے ڈیل یا ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں، رہائی فورس ان کی ناکام ہوگی ،ایسا اقدام بہت نقصان پہنچائے گا، پی ٹی آئی اپنی روش سے باہر نہ آئی تو ملکی سیاست میں اپنا کردار کھوبیٹھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ نے پروونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دیدی

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تماشا بنانے کی پوزیشن میں نہیں،8فروری کا پہیہ جام سب نے دیکھ لیا، فورس کا اعلان بھی احمقانہ ہے ، اس سوچ سے یہ اپنے لئے اسپیس ختم کررہےہیں، ان کے پاس ایک ہی راستہ پارلیمنٹ اور سیاسی ڈائیلاگ ہے اور کوئی راستہ نہیں۔

عمران خان کے علاج کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے جو تاریخ اور وقت دیا اس کے مطابق بانی کا علاج ہورہاہے ، سینئر ڈاکٹر نے کل بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا اور تسلی بخش رہا۔