یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 100روپے تک کمی

Feb 25, 2024 | 18:45:PM
یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 100روپے تک کمی
کیپشن: یوٹیلیٹی سٹورز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی کردی،مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن، واشنگ پاؤڈر، دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی  کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4روپے سے 100روپے فی کلو کمی کی گئی ہے،برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100روپے تک کی کمی کردی گئی،حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اگلے مہینے سے رمضان ریلیف پیکیج کا بھی آغاز کررہا ہے،رمضان ریلیف پیکیج سے بی آئی ایس پی صارفین مستفید ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، تحریک انصاف نے بڑا دعویٰ کردیا