بھارت: الیکشن میں ووٹرز کو ووٹ کے بدلے مہنگی گاڑیاں، تھائی لینڈ کے ٹرپ اور زمین کی پیشکش

Dec 25, 2025 | 19:41:PM
بھارت: الیکشن میں ووٹرز کو ووٹ کے بدلے مہنگی گاڑیاں، تھائی لینڈ کے ٹرپ اور زمین کی پیشکش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کے میونسپل انتخابات میں ابھی 3 ہفتے باقی ہیں ،ایسے میں  ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں امیدوار ووٹروں کو لبھانے میں مصروف ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے کے  میونسپل الیکشن میں کھڑے ہونے والے امیدواروں کی جانب سے  ووٹروں کو لبھانے کے لیے مفت تحائف اور مراعات کی پیش کش کی جارہی ہے، ووٹرز کو ووٹ کے بدلے غیر ملکی دورے، مہنگی گاڑیاں، زیورات اور گھریلو خواتین کے لیے ساڑھیاں دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔

ایک امیدوار نے ’لکی ڈرا‘ کے ذریعے 11 ووٹروں کو 1،100 مربع فٹ زمین دینے کا وعدہ کیا ہے جس کے لیے ’رجسٹریشن‘ کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے،وہیں ایک اور امیدوار نے ووٹ کے بدلے شادی شدہ جوڑوں کے لیے تھائی لینڈ کے 5 روزہ لگژری ٹور کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر وارڈز میں بھی ووٹرز کو لکی ڈراز کے ذریعے مہنگی گاڑی، موٹر سائیکلیں اور سونے کے زیورات دیے جا رہے ہیں،خواتین ووٹرز کو خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اس لیے مہنگی ساڑھیاں پہلے ہی تقسیم کی جا چکی ہیں  جبکہ سلائی مشینیں اور سائیکلیں بھی بانٹی گئی ہیں۔

کھیلوں کے شوقین ووٹروں کو متوجہ کرنے کے لیے کرکٹ لیگز کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جن میں ایک لاکھ روپے تک کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے کے میونسپل انتخابات 15 جنوری کو منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں کرسمس اور نئے سال پر دہشت گرد حملوں کا منصوبہ ناکام