اقلیتی برادری کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے، مریم نواز کا کرسمس تقریب سے خطاب

Dec 25, 2025 | 13:43:PM
 اقلیتی برادری کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے، مریم نواز کا کرسمس تقریب سے خطاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کا پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔

لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار اقلیتوں کیلئے اقلیتی کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اقلیتوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا اکثریت کا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لبرٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا کرسمس ٹری نصب کیا گیا۔

پنجاب حکومت اقلیتوں کو تعلیم، صحت اور ہر شعبے میں مساوی مواقع فراہم کررہی ہے ۔

مزید پڑھیں:صوبائی اسمبلی صوبے کی بہتری کیلئے کوئی بھی قانون سازی کرسکتی ہے:عظمیٰ بخاری