رضوان کا انتخاب کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے، شان مسعود

Dec 25, 2023 | 11:24:AM
رضوان کا انتخاب کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے، شان مسعود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود کا کہنا ہےکہ سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے انہیں تھوڑا آرام دیا ہے۔

میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا، سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے انہیں تھوڑا آرام دیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جہاں سرفراز کیلئے کنڈیشنز سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، وزیراعلی محسن نقوی
شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی، ٹیم 100 اوور کھیل رہی ہے تو بیٹرز کو تھوڑا تیز کھیلنا ہوگا، فاسٹ بولرز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتا ہے،  فاسٹ بولر کو انجری تو ہوتی ہے کیونکہ جو ٹیسٹ کرکٹ کا لوڈ ہے وہ ڈومیسٹک کا لوڈ نہیں۔