ماورا حسین نے غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کرلی

Dec 25, 2022 | 18:07:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ماورا حسین نے غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کرلی
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین نے غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کرلی۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر ماورہ حسین نے غلاف کعبہ سینے کی ویڈیو اور دیگر تصاویر شیئر کیں۔

View this post on Instagram

A post shared by MAWRA HUSSAIN (@mawrellous)

اپنی پوسٹ میں ماورہ حسین نے لکھا کہ ’الحمد اللّٰہ یہ میرے لیے بہت ہی اچھا اور ناقابلِ یقین تجربہ تھا۔ اللّٰہ نے مجھے نہ صرف عمرہ ادا کرنے کا موقع دیا بلکہ مجھے حطیم کعبہ میں دعا کرنے کا موقع بھی ملا۔‘

ماورہ حسین نے غلاف کعبہ کی تیاری میں بھی حصہ لیا اور اپنے ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماورہ حسین کی پوسٹ پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔