قدیم مصر کے سب سے طاقتور فرعون کی تصویرمنظرعام پر آگئی 

Dec 25, 2022 | 14:39:PM
فائل فوٹو
کیپشن: قدیم مصر کے سب سے طاقتور فرعون کی تصویرمنظرعام پر آگئی 
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قدیم مصر کے سب سے طاقتور فرعون رامسس دوم کا چہرہ 3200 سال بعد جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے منظرِ عام پر لایا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا  کی تفصیلات کے مطابق مصر اور انگلینڈ کے سائنسدانوں کے اشتراک سے تھری ڈی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے فرعون کے چہرے کے نقوش دوبارہ تشکیل دیے گئے۔سائنسدانوں نے فرعون کے چہرے کے نقوش کو دوبارہ تشکیل دینے کے بعد اس کی عمر کو تقریباً نصف صدی تک کم کیا تاکہ اس دور کا چہرہ واضح کیا جائے جس وقت اس کی حکمرانی عروج پر تھی۔

اس طرح جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سامنے آنے والی یہ فرعون کی پہلی سائنسی تصویر ہے جو اس کی حقیقی کھوپڑی کے سی ٹی اسکین کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

فرعون کی کھوپڑی کا تھری ڈی ماڈل قاہرہ یونیورسٹی کی سحر سلیم نے بنایا ہے۔سحر سلیم کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے فرعون کی جو تصویر سامنے آئی وہ جاذبِ نظر تھی۔