سینئر بھارتی اداکار دنیش مینگلورو کینسر کے باعث چل بسے

Aug 25, 2025 | 21:01:PM
سینئر بھارتی اداکار دنیش مینگلورو کینسر کے باعث چل بسے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )جنوبی بھارت کی کناڈا فلمی انڈسٹری کے سینئر اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش مینگلورو کینسر کی بیماری سے نبرد آزما رہنے کے بعد  چل بسے۔ 

خاندان کے مطابق ان کی عمر  55 برس تھی اور کافی عرصے کینسر میں مبتلا تھے، دنیش مینگلورو فلم آ دیناگلو، کنتارا اور کے جی ایف کی وجہ سے معروف تھے، انکی موت نے کناڈا فلم کمیونٹی اور ان کے چاہنے والوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ 

وہ ریاست کرناٹک کے شہر مینگلورو کے رہنے والے تھے اور انھوں نے اپنا فلمی کیریئر بطور آرٹ ڈائریکٹر شروع کیا اور متعدد معروف کناڈا فلموں میں ڈائریکشن کے بعد وہ اداکاری کی جانب آئے۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ