گاڑیوں میں خفیہ خانے اور اضافی تیل کے ٹینک لگانے پر پابندی عائد 

Aug 25, 2025 | 16:17:PM
 گاڑیوں میں خفیہ خانے اور اضافی تیل کے ٹینک لگانے پر پابندی عائد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنعم نے مسافر ٹرانسپورٹ مالکان کے نام ایک اہم نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام مسافر بردار بسوں اور دیگر گاڑیوں میں خفیہ خانے اور اضافی تیل کے ٹینک لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنعم کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق حکومت بلوچستان محکمہ ٹرانسپورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام ٹرانسپورٹ مالکان کو فوری طور پر اپنی گاڑیوں سے خفیہ خانے اور اضافی ٹینک ختم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ چیکنگ کے دوران اگر کسی گاڑی میں خلاف ورزی پائی گئی تو موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ گاڑی کو سرکاری تحویل میں لے کر روٹ پرمٹ بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حماد اظہر نے این اے 129 کاضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا

ڈپٹی کمشنر چاغی نے واضح کیا ہے کہ بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔