سندھ کے تمام محکموں میں تقررو تبادلوں پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری

Aug 25, 2023 | 23:33:PM
سندھ کے تمام محکموں میں تقررو تبادلوں پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)نگران سندھ سرکار  نے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق  اہم فیصلہ دے دیا، تمام محکموں میں تقرر وتبادلوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائدکردی  گئی۔

سندھ کی نگران کابینہ نے الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام محکموں میں  تقرر وتبادلوں پر غیر معینہ مدت کیلئے  پابندی عائدکردی  ہے۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جج ہمایوں دلاور کے تبادلے کی وجہ سامنے آگئی

سندھ کے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن  کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود تقرر وتبادلے کیئے جارہے ہیں، ضروری تقرر وتبادلے سیکریٹری سروسز الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائین کے تحت کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی    پابندی کی وجہ سےکیے گئے  تقرر وتبادلے غیر قانونی قرار  دے دیے گئے ہیں۔