اقلیتی کمیشن بنانےسے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں حقائق پر مبنی نہیں: مریم اورنگزیب

Aug 25, 2023 | 00:23:AM
 اقلیتی کمیشن بنانےسے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں حقائق پر مبنی نہیں: مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اقلیتی کمیشن بنانےسے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں اور ویڈیوز حقائق پر مبنی نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اقلیتی کمیشن بنانے کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں اور وڈیوز حقائق پر مبنی نہیں، اقلیتوں کے کمیشن کی تشکیل کا بل ختم ہوچکا ہے لہذا کمیشن بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ بل اچانک آنے کا تاثر بالکل غلط ہے ، بل سپریم کورٹ کے 2015 میں کیے گئے فیصلے کے نتیجے میں تیار ہوا تھا، سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے یہ کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف جیل میں ؟کپتان باہر؟ بشریٰ بی بی کی خان سے علیحدگی؟ اہم پیشگوئی

انہوں کا مزید کہنا ہے کہ یہ بل پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے دور میں تیار ہوا تھا، یہ بل 2 سال سے زائد عرصے سے قومی اسمبلی اورمختلف کمیٹیوں میں زیرغور رہا، کمیشن کو اسلامی نظریاتی کونسل کے برابر ادارے کے طورپر کھڑا کرنے کا تاثر درست نہیں، اقلیتوں کے لئے یہ کمیشن بھی بچوں، انسانی حقوق کے لئے بننے والے کمشنز کی طرز پرتھا، یہ بات بھی درست نہیں کہ اس میں ایسی اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی جو اپنی شناخت مخفی رکھنا چاہتی ہیں، مجوزہ کمیشن میں 2 راسخ العقیدہ مسلمان نمائندے شامل کرنے کی تجویز تھی، مسلمان نمائندے شامل کرنے کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔