نواز شریف کا گرین سگنل

Aug 25, 2022 | 16:06:PM
نواز شریف کی وطن واپسی کے بارے میں بڑا فیصلہ سامنے آگیا
کیپشن: میاں نواز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم سے وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے وطن واپسی سے قبل اپنی نااہلی، سزائیں اور کیسسز کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز حکومت خطرے میں، اہم اتحادی جماعت کی بڑی دھمکی

میاں نواز شریف کی ہدایات ملنے کے بعد وکلاء کی ٹیم بہت جلد عدالت میں پیٹیشنز دائر کریں گی اور ان کی ٹیم عدالت سے نواز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حوالے سے بھی رجوع کریں گے۔

اطللاعات کے مطابق میاں نواز شریف اس حوالے سے پارٹی کے اہم رہنماؤں اور عہدیداران سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔ یاد رہے کہ پارٹی کی پنجاب میں مایوس کن کارکردگی پر نواز شریف جماعت کے سرکردہ رہنماؤں سے ناراض ہیں اور اس حوالے سے کچھ رہنماؤں کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کے امکانات بھی موجود ہیں۔