عراقچی نے پاکستان دورہ کو مفید قرار دے دیا

Apr 25, 2026 | 23:02:PM
عراقچی نے پاکستان دورہ کو مفید قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا دورہ مفید رہا۔ پاکستان کی قیادت  کی تعریف کرنے کے ساتھ عباس عراقچی نے امریکہ پر تنقید بھی کی۔

عباس عراقچی اسلام آباد مین ایک رات قیام کے بعد آج ہفتہ کے روز اہم ملاقاتین کرنے کے بعد  عمان کے دارالحکومت مسقط  پہنچ گئے ہیں۔ 

عباس عراقچی نے سوشل پلیت فارم ایکس پر اپنی پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا،  دیکھنا ہے کہ امریکہ واقعی سفارتکاری کے ذریعے جنگ کا حل چاہتا ہے یا نہیں۔

 عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا، پاکستان کا دور بہت مفید رہا۔عباس عراقچی نے پاکستانی قیادت کی خطے میں امن کی بحالی کے لیے کی جانے والی برادرانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔  ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا امریکہ   واقعی سفارتکاری کے ذریعے تنازع حل کرنے میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں

  اب سے کچھ دیر قبل صدر ٹرمپ نے اپنے وفد کے دورۂ پاکستان کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وہ  کہ وقت کے زیاں کے لیے اپنے ساتھیوں کو 18 گھنٹے کے سفر پر نہیں بھیج سکتے۔ اس کے ساتھ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگ کی طرف نہیں جا رہے، اگر ایرانی مذاکرات چاہتے ہوں گے تو یہ کام وہ ایک فون کال کے ذریعہ بتا سکتے ہیں۔ 

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ  ایران میں فیصلے کون کر رہا ہے، اس کے بارے میں ابہام پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  "مذاکرات" متوازی چینلز سے جاری،  نئی صورتحال میں پاکستان کی کردار مزید اہم ہو گیا