عباس عراقچی نے جنگ بندی پر ایران کے موقف سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں جنگ بندی پر 'ایران کے موقف کی وضاحت' کی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد کے پرائم منسٹر ہاؤس پہنچے تو پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے استقبال کیلئے آگے برھ کر ان کوگلے لگایا۔
اس سے پہلے عباس عراقچی نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی اور اس ملاقات کے متعلق بیان جاری کیا تھا۔
پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات کے بارے میں اپنے پہلے بیان کے بعد، اراغچی نے ایک اور اپ ڈیٹ جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ انہوں نے "جنگ بندی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت" اور جنگ کے "مکمل خاتمے" کے بارے میں "ہمارے ملک [ایران کے] اصولی موقف کی وضاحت کی"۔
عراقچی کے اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے "اعتماد کا اظہار" کیا ہے کہ مذاکراتی عمل جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا، ایران جنگ کے خاتمے پر پاکستان کے ساتھ 'نظریات اور تحفظات' شیئر کرتا ہے -
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملنے کے بعد عباس عراقچی کا بیان
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ عاصم منیر سے ملاقات کے بعد جو بیان جاری کیا، اس میں کہا گیا، انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان "جنگ بندی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت" پر تبادلہ خیال کیا۔
اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ عراقچی نے جنگ کے خاتمے پر ایران کے "نظریات اور تحفظات" کا اشتراک کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں