بغیر انڈیکیٹرز کے موٹر سائیکل چلانے پر جرمانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹریفک پولیس نے بغیرانڈیکیٹرز کے موٹر سائیکل چلانے پر 2000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق انڈیکیٹرز کو نظر انداز کرنا نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بلکہ یہ حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے جس سے سوار اور دیگر شہریوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
حکام کے مطابق انڈیکیٹرز کو درست حالت میں رکھنا مہنگا نہیں بلکہ اس پر تقریباً 400 روپے خرچ آتا ہے جو حادثات سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ٹریفک پولیس نے دیگر حفاظتی اقدامات پر بھی زور دیا ہے جن میں ہیلمٹ کا لازمی استعمال اور گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال شامل ہے، یہ اقدامات شہریوں اور ان کے اہل خانہ کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔
حکام کے مطابق قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ صوبے بھر میں ٹریفک حادثات کو کم کیا جا سکے۔