’’کچھ کہانیاں ختم نہیں ہوتیں‘‘سنجے دت کی ’’کھل نائیک ریٹرنز‘‘ کی پہلی جھلک 

Apr 25, 2026 | 13:17:PM
’’کچھ کہانیاں ختم نہیں ہوتیں‘‘سنجے دت کی ’’کھل نائیک ریٹرنز‘‘ کی پہلی جھلک 
کیپشن: سنجے دت کھل نائیک ریٹرنز میں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپرسٹار سنجے دت کی نئی فلم ’’کھل نائیک ریٹرنز‘‘ کی پہلی جھلک ریلیز کردی گئی۔
سنجےدت کی فلم ’’کھل نائیک‘‘کی ریلیز کے 32 سال بعد’ ’کھل نائیک ریٹرنز‘‘ کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے فلم کا باضابطہ اعلان کیاگیاہے۔

1993 کی ہٹ فلم ’’کھل نائیک ‘‘میں سنجےدت،مادھوری ڈکشت، انوپم کھیر، راکھی گلزار اور جیکی شیروف نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
’’کھل نائیک ریٹرنز‘‘کے ٹیزر میں سنجے دت کو یہ ڈائیلاگ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے’’بولا تھا نہ، 10 اکتوبر، رات کے 10 بجے، بلو جیل سے پھُر‘‘

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈسٹاراکشے کمار کی بیٹی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
سوشل میڈیا پرپہلی جھلک شیئر کرتے ہوئےسنجےدت نےلکھا ’’کچھ کہانیاں ختم نہیں ہوتیں، وہ دوبارہ شروع ہوتی ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ اگست 1993 کو ریلیز ہونے والی فلم’’کھل نائیک‘‘ باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔