پاپ فرانسس کی آخری رسومات میں 130 غیرملکی وفود کی شرکت کی تصدیق
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں 130 غیر ملکی وفود نے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے جن میں 50 سربراہانِ مملکت اور 10 حکمراں بادشاہ شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں، پوپ فرانسس کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔ پوپ فرانسس88 سال کی عمر میں فالج اور اس کے نتیجے میں دل بند ہونے جانے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
پوپ فرانسس پچھلے کچھ مہینوں سے پھیپھڑوں کی بیماری اور نمونیا میں مبتلا تھے، پوپ فرانسس کی آخری رسومات کا آغاز کل سینٹ پیٹرز بسیلیکا میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :روس، برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی