روس، برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

Apr 25, 2025 | 20:38:PM
روس، برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

پاکستان میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ روسی شہری پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں ، کشیدگی کم اور صورتحال مستحکم ہونے تک روسی شہری پاکستان کا سفر نہ کریں۔

روسی سفارت خانے کے مطابق ہدایات پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اور بعض حکام کے جنگجویانہ بیانات کے تناظر میں دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی شہری بھارت اور پاکستان کی سرحد کے 10 کلومیٹر کے اندر سفر سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں :ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں 6.3شدت کا زلزلہ